قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کرلیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی حکام نے القدس سے تعلق رکھنے والے ’عبادہ نجیب‘ کو ’ریمون‘ جیل سے رہا کرنے کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا۔
القدس اسیران کے لواحقین کی کمیٹی کی طرف سے اری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 سالہ نجیب کو ریمون جیل سے سات ماہ کھے بعد رہا کیا۔ رہائی کے فوری بعد اسے دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ایام میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی گرفتاریوں کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔
عبادہ نجیب کو اسرائیلی فوج نے 20 فروری کو حراست میں لیا تھا۔ اسے سات ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔