پنج شنبه 01/می/2025

غرب اردن میں یہودی توسیع پسندی کے خلاف مکمل ہڑتال

جمعرات 30-اگست-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں جاری یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے خلاف گذشتہ روز مکمل پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ کے نواحی علاقے راس کراکر میں یہودی کالونیوں کے قیام کے خلاف فلسطینی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی اپیل پربدھ کے روز ہمہ گیر ہڑتال کی گئی۔

راس کراکر بلدیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقےمیں یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کے خلاف ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔ فلسطین کے عوامی اور کاروباری حلقوں نے ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے بھر پور ساتھ دیا ہے۔

ہڑتال کے ساتھ ساتھ رام اللہ اور بعض دوسرے فلسطینی علاقوں میں یہودی توسیع پسندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی