جمعه 15/نوامبر/2024

ترکی کا سقوط پورے خطے کا سقوط ہوگا: ایردوآن

منگل 28-اگست-2018

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کے قیام کا عزم کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ترکی کے خلاف جاری حالیہ سازشیں انقرہ کو تنہا کرنے کی کوشش ہے۔ اگر ترکی کی سالمیت کو نقصان پہنچتا ہے تو اس کے نتیجے میں پورا خطہ تباہی سے دوچار ہوجائے گا۔

 آج سے 947 سال قبل ترکی میں لڑی گئی ’ملاذکرد‘ جنگ کی فتح کی یاد میں ایک تقریب سے خطاب میں ایردوآن نے کہا کہ ترک سلاجقہ نے بازنطینی شہنشاہیت کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کی۔ آج ہم عراق اور شام سمیت خطے کے دوسرے علاقوں کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی کے خلاف عالمی سازشیں اناطولیہ کے خلاف ماضی میں ہونے والی سازشوں کا حصہ ہیں۔ اس طرح کی سازشیں پورے خطے کو تباہی سے دوچار کرسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے کی طاقتیں یاد رکھیں کہ ترکی خطے کی دفاعی لائن اور مسائل کے حل کا بند ہے۔ مشرق وسطیٰ، افریقا، وسطی ایشیا، بلقان اور قوقاز کے تحفظ کا ذریعہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی