شنبه 16/نوامبر/2024

دو فلسطینیوں کی اسیری کا سفر 17 ویں سال میں داخل

منگل 28-اگست-2018

اسرائیلی زندانوں میں 9 بار عمرقید کے سزا یافتہ دو فلسطینی اسیری کے سفر کے 16 سال مکمل کرنے کے بعد پرسوں اتوار 26 اگست کو اسیری کے 17ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں۔

اسیر الشیخ جمال ابو الھیجاء اور اسلام جرار کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ساتھ ہے۔ انہیں اسرائیلی فوج نے 2002ء میں جنین شہرکے ایک مہاجر کیمپ سے حراست میں لیا۔ ان پر معرکہ جنین میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا گیا اوراس الزام میں انہیں نو نو بار عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

خیال رہے کہ الشیخ جمال ابو الھیجاء نے سنہ 2002ء میں انتفاضہ الاقصیٰ کے تحت معرکہ جنین میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہیں غرب اردن میں  فلسطینی مزاحمت کی موثر علامت قرار دیا جاتا ہے۔

اسلام جرار کو بھی طویل تعاقب کے بعد الشیخ ابو الھیجاء کے ساتھ ہی حراست میں لیا گیا۔ وہ طلباء رہ نما ہیں اور دوسری تحریک انتفاضہ کے دوران القسام بریگیڈ کے ساتھ وابستہ ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی