جمعه 15/نوامبر/2024

اسماعیل ھنیہ کی عہد تمیمی اور یاسمین ابو سرور کو رہائی پرمبارک باد

ہفتہ 4-اگست-2018

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے حال ہی میں صہیونی جیل سے رہائی پانے والے عہد تمیمی اور یاسمین ابو سرور کوصہیونی زندانوں سےرہائی پانے پر ٹیلیفون پر مبارک باد پیش کی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ھنیہ نے ٹیلی فون پر عہد تمیمی اور یاسمین ابو سرور کو ان کی مدت قید کے ختم ہونے کے بعد ان کی رہائی پرمبارک باد پیش کی۔

حما کے سربراہ نے تحریک آزادی فلسطین اور صہیونی دشمن کے خلاف مسلح جہاد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ فلسطینی قوم منزل کے حصول تک مزاحمت جاری رکھے گی۔ ان کا کہناتھا کہ فلسطینی قوم کے لیے عہد تمیمی اور یاسمین ابو سرور کا جذبہ قابل قدر اور قابل عمل نمونہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی