شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی اسیر نے بھوک ہڑتال معطل کر دی

ہفتہ 4-اگست-2018

اسرائیلی جیلوں میں قید ایک فلسطینی نوجوان 30 سالہ حسن حسنین شوکہ نے بھوک ہڑتال معطل کر دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق حسن شوکہ ’قبلان‘ جیل جیل اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ وہ مسلسل دو ماہ سے انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کررہے تھے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق فلسطینی اسیر حسن شوکہ اور صہیونی جیل انتظامیہ کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ حسن شوکہ کو 12 ویں مہینے کے اوائل میں رہا کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حسن شوکہ کو 28 اگست 2017ء کو حراست میں لینے کے بعد انتظامی قید میں منتقل کردیا تھا۔ انہوں نے گذشتہ برس 11 اکتوبر کوانتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کی جو 35 دن تک جاری رکھی۔

تیس سالہ اسیر اپنی زندگی کے 12 سال صہیونی زندانوں قید کاٹ چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی