اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی نوجوان نے انتظامی حراست اور بیماری کےعلاج میں مجرمانہ لاپرواہی برتنے پر بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسیر انس شدید کی مسلسل بھوک ہڑتال کو آج 17 روز ہوچکے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شہداء و اسیران فاؤنڈیشن کے مطابق انس شدید کی یہ پہلی بھوک ہڑتال نہیں بلکہ وہ پہلے بھی دو ماہ تک مسلسل بھوک ہڑتال کرچکے ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایک بیان میں بتایا کہ صہیونی حکام بیمار فلسطینیوں کے علاج معالجے کے حوالے سے مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہو رہےہیں۔
شہداء و اسیران فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ صہیونی جیلر اور ریاست فلسطینی اسیران کے آزادی، انسانیت اور دیگر بنیادی حقوق کو مسلسل پامال کررہےہیں۔
خیال رہے کہ انس شدید کا تعلق غرب اردن کے شہر الخلیل سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہیں 2 اگست 2016ء کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔