جمعه 15/نوامبر/2024

امریکا دھمکیوں کی زبان استعمال کرنا بند کرے:ایردوآن

جمعرات 2-اگست-2018

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ امریکا کی دھمکیوں کی زبان سے کسی کو بھی فائدہ نہ ہو گا۔ ترکی میں دہشت گردی کے الزامات میں پابند سلاسل امریکی پادری کے معاملے کے سبب نیٹو اتحاد میں شریک دونوں ممالک کے تعلقات بحران کا شکار ہو گئے ہیں۔

بدھ کے روز انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایردوآن نے مزید کہا کہ ترکی عدلیہ کی خود مختاری کے حوالے سے ہر گز کوئی رعایت پیش نہیں کرے گا۔ ترکی کے صدر کے مطابق امریکا کے عقلی تبصرے ناقابل قبول ہیں۔

ایردوآن نے بتایا کہ ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو سنگاپور میں آسیان کے اجلاس کے موقع پر اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے بات چیت کریں گے۔

مختصر لنک:

کاپی