جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی کالونی کی افتتاحی تقریب میں امریکی عہدیدار کی شرکت

جمعرات 2-اگست-2018

عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں یہودی کالونی کی افتتاحی تقریب میں ایک سینیر امریکی عہدیدارنے بھی شرکت کی تھی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی عہدیدار کو یہودی کالونی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کو مخفی رکھا گیا تاکہ ذرائع ابلاغ میں انہیں تنقید کا نشانہ نہ بننا پڑے۔

عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 7 نے بیت لحم میں یہودی کالونی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے امریکی عہدیدار کی شناخت بھی ظاہر کی ہے اور بتایا کہ  بیت لحم میں یہودی کالونی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں ارکنسو امریکی ریاست کے گورنر اور سابق صدارتی امیدوار مائیک ہاکابی ہیں۔

تقریب سے خطاب کے دوران ھاکابی نے کہا کہ وہ بھی ’افرات‘ نامی اس یہودی کالونی میں اپنے لیے ایک گھر خرید کریں گےجس میں وہ چھٹیوں کے ایام میں قیام کریں گے۔

مسٹر ھاکابی کا کہنا تھا کہ یہودی آباد کاری ’امن کا پُل’ ہے۔

خیال رہے کہ ھاکابی کا شمار فلسطین میں یہودی آبادکاری کے حامی امریکیوں میں ہوتا ہے اور وہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیل کے حوالے سے ہم خیال سمجھے جاتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی