جمعه 15/نوامبر/2024

سرکردہ صحافی فلسطینی اتھارٹی کی جیل سے رہا

اتوار 29-جولائی-2018

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت حکام نے ایک سرکردہ صحافی ایاد الرفاعی کو رہا کردیا ہے۔

مرکزاطلاعا فلسطین کے مطابق الرفاعی کو کئی روز تک فلسطینی اتھارٹی کے حکام نے رام اللہ کے ایک قید خانے میں ڈال رکھا تھا۔

ایاد الرفاعی اور دیگر فلسطینی سیاسی اور صحافتی کارکنوں کی گرفتاری پر فلسطینی اتھارٹی کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا، جس کے بعد فلسطینی حکام نے الرفاعی کو رہا کردیا۔

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ پابندیوں کے خلاف سرگرم غرب اردن کی عوامی کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں الرفاعی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری گرفتاری کے احکامات صادر کیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ ایاد الرفاعی نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو فلسطینی اتھارٹی کے حکام کی طرف سے شدید نوعیت کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ آن لائن مکھیاں سوشل میڈیا پر ایک وبا کی طرح پھیلی ہوئی ہیں۔ وہ ماضی میں بھی اس وباء سے متاثر ہوئے ہیں اور اب بھی ان کی طرف سے شدید نوعیت کی مشکلات کا سامنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی