ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اسرائیلی کنیسٹ میں صہیونی ریاست کو صرف یہودیوں کا قومی ملک قرار دیے جانے کے قانون کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل دنیا کی بدترین نسل پرست اور فاشسٹ ریاست ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں ترک صدر نے عالمی برادری، عالم اسلام اور مسیحی برادری کو اسرائیل کے خلاف متحد ہونے پر اور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے نسل پرستانہ اقدامات آزادی اور جمہوریت کے علم برداروں کے لیے صدمے کا باعث ہیں۔ پوری دنیا کو اسرائیل کے خلاف متحرک ہونا چاہیے۔
طیب ایردوآن نے کہاکہ اسرائیلی حکومت اور ہٹلر کی آریائی نسل کے درمیان کوئی فرق نہیں۔ دونوں نسل پرست ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک متنازع قانون کی مںظوری دی تھی جس میں اسرائیل کوپور دنیا کےیہودیوں کا قومی وطن قرار دیا گیا ہے۔ اسرائیل کے اس قانون پر عالمی سطح پر شدید مذمت جاری ہے۔