فلسطین کے علاقے غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح آج منگل کو غیرمعینہ مدت کے لیے دو طرفہ آمد ورفت کے لیے بند کردی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں گذرگاہ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مصری حکام نے بتایا ہےکہ رفح گذرگاہ کو غیرمعینہ مدت کے لیے بند کیا جا رہا ہے تاہم اس کی مزید تفصیل سامنے نہیں آئی۔
خیال رہے کہ رفح گذرگاہ رواں سال کے دوران 114 دن بند اور 71 دن کھلی رہی۔ یہ گذرگاہ غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی دنیا سے رابطے کا واحد راستہ ہے مگر سنہ 2013ء میں مصر میں فوجی حکومت کے قیام کے بعد یہ گذرگاہ زیادہ تر بند رہتی ہے۔ گذرگاہ کی بندش سے دونوں طرف ہزاروں فلسطینی پھنس کر رہ جاتے ہیں۔