یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیل کی روس کو مغربی پابندیاں اٹھانے میں مدد کی مشروط پیش کش

جمعرات 12-جولائی-2018

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے گذشتہ روز روس کے دورے کے دوران روسی صدر ولادی میر پیوتن سے ملاقات کی۔ نیتن یاھو اور پیوتن کے درمیان رواں سال کی یہ تیسری ملاقات ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم روس کے سرکاری دورے پر بدھ کو ماسکو پہنچے۔ ان کے اس دورے کا مقصد شام کے محاذ پر جاری لڑائی کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

عبرانی ویب سائیٹ ’واللا‘ کے مطابق نیتن یاھو اور پوتن کےدرمیان ہونے والی ملاقات میں شام سے ایرانی جنگجوؤں کو نکالنے اور اس کے بدلے میں روس پر مغربی ملکوں کی پابندیوں کو اٹھانے کے لیے ماسکو کی مدد کی پیش کش کی گئی۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہورہی ہے جب دوسری جانب شامی حکومت کی حامی فوج وادی گولان کے جنوبی محاذ کی طرف پیش قدمی کررہی ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین ایک بیان میں دھمکی دے چکے ہیں کہ وادی گولان میں پیش قدمی شامی فوج کی زندگی خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی