جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی شہری اسرائیلی جیل سے 12 سال قید کے بعد رہا

جمعہ 6-جولائی-2018

اسرائیل کی جیلوں میں مسلسل بارہ سال تک قید وبند کی صعوبتیں جھیلنے والے ایک فلسطینی کو گذشتہ روز رہا کردیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شہر جنین سے تعلق رکھنے والے احمد محمد سلیم زیود مغربی جنین کے السیلہ الحارثیہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

زیود کو اسرائیلی زندانوں میں طویل عرصے تک قید تنہائی میں رکھا گیا۔ رہائی کے بعد اپنے اہل خانہ اور اقارب سے بات چیت کرتے ہوئے زیود کاکہنا تھا کہ مجھے اپنی رہائی کی خوشی ہے مگر یہ خوشی ادھوری ہے۔ یہ اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتی جب تک  اسرائیلی زندانوں میں قید تمام فلسطینیوں کو رہا نہیں کردیا جاتا۔

رہائی پانے والے فلسطینی نے بتایا کہ اس کے اسیر ساتھیوں میں بڑی تعداد میں بیمار ہیں اور انہیں صہیونی جیلروں کی طرف سے مجرمانہ غفلت اور دانستہ لاپرواہی کا سامنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی