فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں گذشتہ روز ٹریفک کے ایک المناک حادثے کے نتیجے میں کم سےکم تین پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی ذرائع کاکہنا ہے کہ یہ واقعہ جنوبی جنین میں قباطیہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں پانچ اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کوبتایا کہ فلسطینی پولیس کی ایک وین قباطیہ میں مسجد عمربن الخطاب کے قریب تیزی رفتاری کے باعث بجلی کے ایک کھمبے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود تین اہلکار جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔