چهارشنبه 30/آوریل/2025

شہداء فلسطین کے خون سے بے وفائی نہیں کریں گے: احمد بحر

پیر 2-جولائی-2018

فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی اسپیکر اور اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سرکردہ سیاسی رہ نما ڈاکٹر احمد بحر نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں اور وطن عزیز کے لیے گرائے گئے خون کے ساتھ بد عہدی نہیں کرے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق پارلیمانی وفد کے ہمراہ شہداء غزہ کی یاد میں منعقدہ ایک تعزیتی کیمپ سے خطاب میں ڈاکٹر احمد بحر کاکہنا تھا کہ آزادی فلسطین کے لیے قوم نے اپنا خون بہایا ہے۔ شہداء کے خون اور ان کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی۔

انہوں نے غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں شہید محمد الحمایدہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ بعد ازاں اسیر یار ابو النجا کے حوالے سے لگائے گئے ایک تعزیتی کیمپ میں بھی شرکت کی۔

ڈاکٹر احمد بحر نے کہا کہ فلسطینی قوم کے شہیدوں کاخون مقدس ہے۔ شہداء کے ساتھ کسی قسم کی بدعہدی نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء پوری قوم کے ہیرو ہیں اوران کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آزادی کے لیے ہرطرح کی قربانیاں دیتی رہے گی۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں 13 سالہ یاسر ابو النجار اور 26 سالہ محمد الحمایدہ شہید ہوگئے تھے۔ 30 مارچ 2018ء سے اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ڈیڑھ سو سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 15 ہزار سے زاید زخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی