شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی وزیر کا یہودی شرپسندں کے ہمراہ مسجد ابراہیمی پر دھاوا

بدھ 27-جون-2018

گذشتہ روز اسرائیلی وزیر برائے مذہبی مور ڈیوڈ اولازے نے یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ کے ہمراہ اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد ابراہیمی پر دھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

دوسری جانب فلسطینی وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور یوسف ادعیس نے اسرائیلی وزیر کے مسجد ابراہیمی پر دھاوے کو مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر کا فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد ابراہیم خلیل اللہ میں داخل ہونا اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ مقدس مقام کی بے حرمتی کرنا مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

الشیخ ادعیس نے کہا کہ مسجد ابراہیمی خالص مسلمانوں کا دینی مرکز اور عبادت گاہ ہے جس پر یہودیوں سمیت کسی دوسری قوم کا کوئی حق نہیں۔ اسرائیلی وزیر کا مسجد ابراہیمی میں گھس کر مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنا ناقابل قبول ہے۔

مختصر لنک:

کاپی