جمعه 15/نوامبر/2024

طیب ایردوآن کی کامیابی عالم اسلام کی فتح ہے: ھنیہ

منگل 26-جون-2018

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ترکی میں ہونے والے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں صدر طیب ایردوآن اور ان کی جماعت کی کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترکی میں ہونے والے انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد اسماعیل ھنیہ  رجب طیب ایردوآن کو ٹیلیفون کرکے انہیں کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پراسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ترکی میں اسلام پسندوں کی کامیابی پورے عالم اسلام کی فتح ہے۔ حماس اور پوری فلسطینی قوم ترک قوم اور صدر ایردوآن اور ان کی جماعت کو اس شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتی ہے۔

حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد صدر ایردوآن اور ان کی جماعت ’آق‘ کو انتخابات میں کامیابی پر مبار باد پیش کرنے کے لیے ترکی جائے گا۔

خیال رہے کہ کل اتوارکے روز ایک ساتھ ہونے والے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور ان کی جماعت واضح اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوگئی تھی اور ان کے سیاسی حریفوں کو انتخابات میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی