جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی ڈرون نے غزہ میں ایک فلسطینی کی کار کو نشانہ بنایا

اتوار 17-جون-2018

اسرائیلی ڈرون نے اتوار کے روز مشرقی غزہ میں ایک فلسطینی شہری کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے غزہ میں ایک فلسطینی شہری کی گاڑی کو نشانہ بنایا خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے مشرقی غزہ کے مضافاتی علاقے شجاعیہ کالونی کی ایک گلی میں پارک کی گئی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان ایوچی اڈاری کے مطابق غزہ میں آتشی پتنگوں کی یونٹ کے سربراہ کی گاڑی کا نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ غزہ پر حالیہ اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے غزہ کے عوام بالخصوص نوجوانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور اسی حوالے سے غزہ کے نوجوانوں کے ایک گروہ نے آتشی پتنگوں کی مدد سے اسرائیلی حدود میں کافی کارروائیاں کیں جس کے تحت یہودی آبادکاروں کو کافی مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

اسرائیلی ترجمان نے غزہ کی طرف سے اڑائے گئے آتشی پتنگوں کی وجہ سے یہودی آبادکاروں کے مالی نقصانات کے پیچھے حماس کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی