جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مقبوضہ مغربی کنارے سے 11 فلسطینی گرفتار

جمعہ 15-جون-2018

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا اور 11 فلسطینیوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے عائدہ مہاجر کیمپ میں تلاشی کے بعد دو نوجوانوں اور معاذ محمد ابو بکر اور احمد میری کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے طولکرم شہر کے نور شمس مہاجر کیمپ پر چھاپا مار کر فلسطینی رکن پارلیمان فتحی قرعاوی کے بیٹے برعاء قرعاوی کو حراست میں لے لیا۔

برعاء قرعاوی کے علاوہ اسرائیلی فوج پچھلے ہفتے کے دوران فتحی قرعاوی کے دوسرے بیٹے حمزہ کو بھی حراست میں لے چکی ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے مشرقی بیت المقدس کے شعفات مہاجر کیمپ سے آٹھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی