غزہ کی مشرقی علاقے خان یونس میں ہزاروں فرزندان توحید نے عظیم حق واپسی مارچ میں جمعہ کی صبح عید الفطر کی نماز ادا کی۔ تفصیلات کے مطابق ہزاروں فلسطینی مسلمانوں نے امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس میں منتقلی اور نکبہ کے خلاف غزہ کی سرحد پر نکالے گئے عظیم حق واپسی مارچ میں نماز عید الفطر ادا کی۔
عظیم حق واپسی مارچ میں مرد ، خواتین ، بچوں سمیت فلسطینی مزاحتمی تحریکوں کے قائدین نے نماز عیدالفطر ادا کی۔
اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خلیلالحیہ نے مشرقی غزہ میں عظیم حق واپسی مارچ کے پر امن مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ غزہ کا محاصرہ ختم ہونے تک یہ احتجاج جاری رہے گا اور اہم اپنا حق واپسیحاصل کر کے رہیں گے۔
خلیل الحیہ نے مزید کہا کہ غزہ کے گرد قائم کردہاسرائیلی محاصرے کی وجہ سے فلسطینی عوامکی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اوراسرائیل ہی اس کا ذمہ دار ہے۔