اسرائیلی جیلوں میں طویل عرصے سے پابند سلاسل فلسطینیوں میں ایک نام 50 سالہ محمود موسیٰ عیسیٰ کا ہے جنہوں نے اپنی زندگی کے 25 قیمتی سال صہیونی زندانوں کی کال کوٹھڑیوں میں بسر کردیے اور اب اپنی اسیری کے 26 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ محمود عیسیٰ کو اسرائیلی فوج نے تین جون 1993ء کو حراست میں لیا تھا۔
انہیں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ’اسپیشل یونٹ 101‘ میں سرگرم رہنے اور متعدد اسرائیلی فوجیوں کو جنگی قیدی بنانے کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر 3 بار تا حیات عمر قید اور 49 سال اضافی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔