شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے ڈائریکٹر مرکز اسیران کو حراست میں لے لیا

جمعہ 1-جون-2018

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقےغرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران سماجی کارکن اور اسیران مرکز کے ڈائریکٹر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے فلسطینی سماجی کارکن 35 سالہ اسامہ حسین شاھین کو جنوبی الخلیل میں دورا کے مقام سے گرفتار کیا جس کے بعد انہیں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر فلسطینی اسیران اسٹڈی سیںٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جمعرات کو علی الصباح شاھین کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرلیا۔

قابض فوج نےگرفتاری کے وقت اسامہ شاھین کے گھر میں قیمتی سامان کی بھی توڑپھوڑ کی۔

اسیران مرکزنے ڈائریکٹر اسامہ حسین شاہین کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یہ ان کی پہلی گرفتاری نہیں۔ انہیں اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتارکرکے تشدد کا  نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی