یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیلی حکومت کی غزہ کو سنگین نتائج کی دھمکی

بدھ 30-مئی-2018

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے غزہ کی پٹی سے داغے جانے والے ہاون راکٹ حملے کے بعد غزہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطاب پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے حسب معمول غزہ کی پٹی میں موجودہ کشیدگی اور راکٹ حملوں کی ذمہ داری اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] اور اسلامی جہاد پر عاید کی۔

سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس کے بعد نیتن یاھو کاکہنا تھا کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کار راکٹ حملے کرکے خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔ اسرائیل ان حملوں کو خطرے کی نظر سے دیکھ رہا ہے اور ان کی ذمہ داری حماس اور اسلامی جہاد پرعاید کرتا ہے۔

نیتن یاھو نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی سے راکٹ حملوں کا پوری قوت کے ساتھ جواب دے گی اور اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والوں کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی زیرصدارت اجلاس میں غزہ کی پٹی سے داغے جانے والے راکٹ حملے اور اس کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر دفاع آوی گیڈو لائبرمین اور آرمی چیف گیڈی آئزنکوٹ سمیت دیگر سیاسی اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔

مختصر لنک:

کاپی