جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے گھروں میں داخل،17 روزہ دار گرفتار

بدھ 30-مئی-2018

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں آج بدھ کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ڈیڑھ درجن فلسطینی روزہ داروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق آج بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے مقبوضہ بیت المقدس کی العیساویہ اور جبل زیتون کے مقامات میں داخل ہوئی اور گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم10 فلسطینی روزہ داروں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمال مشرقی بیت المقدس سے 11 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

’قدس پریس‘ کے نامہ نگاروں کے مطابق غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں بعلین کے مقام پر تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری اور اس کے بیٹے کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تین فلسطینیوں کو غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں یطا کے مقام سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری سے قبل اسرائیلی فوج نے گھروں میں گھس کر قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔ اس دوران قابض فوج نے سابق فلسطینی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ عیسیٰ الجعبری کو سمیت متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں ایک کارروائی کےدوران فلسطینی شہری ایک فلسطینی کو عسکر کیمپ سے گرفتار کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی