اسرائیلی حکام نے غزہ کی پٹی سے زخمی حالت میں علاج کے لیے غرب اردن کے شہر الخلیل کے ایک اسپتال میں لائے گئے ایک فلسطینی شہری کی اسپتال میں شہادت کے بعد اس کا جسدخاکی غزہ واپس بھیجنے سے روک دیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز شہید فلسطینی کا جسد خاکی ترقومیاہ سے الخلیل لایا گیا جہاں اسے الخلیل ہی کے ایک نجی اسپتال میں بند کردیا گیا۔
شہید مہند ابو طاعون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابو طاحون کی زندگی بچانے کی کوشش کی اور اسے علاج کے لیے غرب اردن لے جایا گیا مگر صہیونی حکام نے شہید کا جسد خاکی واپس کرنے سے بھی انکار کردیا ہے۔
خیال رہے کہ ابو طاحون کو چند ہفتے قبل غزہ کی مشرقی سرحد پر حق واپسی احتجاجی ریلیوں کے دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔