جمعه 15/نوامبر/2024

’رمضان مشروبات‘ کا قصہ نصف صدی کا!

بدھ 23-مئی-2018

ماہ صیام اور مشروبات کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ موسم چائے جیسا بھی ہو رمضان آتے ہی مارکیٹ میں رنگا رنگ مشروبات بھی روزہ داروں کو دعوت خرید دیتے ہیں۔

اس رپورٹ میں ہم فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک ایسے رمضان مشروب کا تذکرہ کر رہے ہیں جو ماہ صیام ہی کے ساتھ خاص ہونے کے ساتھ ایک پیشہ بھی بن چکا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے یوسف سرحان غزوقہ المعروف ابو حسان اس منفرد اور دیسی لذیذ مشروب کے بانی ہیں۔ اگرچہ  موسم گرما میں وہ اپنے مشروبات فروخت کرتے ہیں مگر ماہ صیام پر ان کے ہاں بہت زیادہ رش لگ جاتا ہے۔ پوری جنین گورنری اور اطراف کے علاقوں سے بھی اس جادوئی مشروب کے حصول کے لیے لوگ قطار اندر قطار ابو حسان کی دکان پر موجود ہوتے ہیں۔

فلسطین میں اگنے والا ’خروب‘ یا کیروب پودا ابو حسان کے رمضان مشروبات کا اہم حصہ ہے۔ اس کی پھلیوں سے نکالا جانے والا بیج دیسی ساختہ مشروب میں استعمال ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ابوحسان نے اس کا نام بھی ’الخروب مشروب‘ رکھا ہے۔

اگرچہ فلسطینیوں کے رمضان دستر خوانوں پر کھجور، کیروب کی پھلیاں، لیمن اور گل خیرو سے تیار کردہ مشروبات بھی عام ہوتے ہیں مگر جو مٹھاس، چاشنی اور لذت ابو حسان کے ہاں تیا کئے جانے والے مشروبات میں ہے وہ کسی اور میں نہیں ملتی۔

مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے ابو ھسان نے کہا کہ اس نے یہ فن اپنے والد سے سیکھا اور وہ چالیس سال سے اس کو ایک پیشے کے طورپر آگے بڑھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں گیارہ سال کا تھا جب میرے والد نے مجھے اپنے ساتھ اس کام پر لگا دیا۔ انہوں نے اپنے ایک بچے کو بھی خروب مشروب تیار کرنے کے لیے اپنے ساتھ رکھا ہے تاکہ اس فن اور پیشے کو اگلی نسل تک پہنچایا جاسکے۔

ابو حسان نے اپنے گھر میں اس مشروب کی تیاری کے لیے ایک چھوٹا سا کار خانہ بھی لگا رکھا ہے۔ وہ دن رات وہاں پر مشروب کی تیاری میں مصروف رہتا ہے۔ مشروب کی تیاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس نے کہا کہ پہلے کیروب کے دانے چھان لیے جاتے ہیں۔ اس کے بعد انہیں نیم گرم صاف پانی میں دوھویا جاتا ہے۔ اس کے بعد اس کی کڑواہٹ دور کرنے کے لیے ہلکی چینی اور رنگ بھی ڈالا جاتا ہے۔

مشروب بھی دوا بھی

ایک سوال کے جواب میں ابو حسان کا کہنا تھا کہ اس کے ہاں تیار کردہ رمضان مشروب نہ صرف ماہ صیام میں روزہ داروں کو افطاری میں ٹھنڈک پہنچاتا ہے بلکہ یہ علاج لابالغذا کا بھی حصہ ہے۔ یہ مشروب بلند فشار خون [ہائی بلڈ پریشر] کو متوازن بناتا، جسم میں موجود ایسڈز کو زائل کرتا، انفیکشن کے علاج میں مدد دیتا اور پروسٹیٹ کی بیماری سے بھی بچاتا ہے۔

گل خیرو کے مشروب کے بارے میں اس نے کہا کہ یہ بھی ایک ٹھندا مشروب ہے جو بلند فشار خون کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔ یہ مشروب خون کو تقویت پہنچاتا، شریانی کو کھولتا اور دل کے پھٹوں کو سخت کرتا ہے۔ اس مشروب کو ٹھنڈا پینے کے ساتھ گرم کرکے بھی پیا جاسکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی