شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے فلسطینی اسیر کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا

جمعہ 16-مارچ-2018

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک کارروائی کے دوران اسیر فلسطینی ماجد نزار کی ایلیہ کو حراست میں لے لیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے یعبد قصبے میں ایک کارروائی کے دوران اسیر فلسطینی کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا۔

اسیر ماجد کے والد نے بتایا کہ قابض فوج نے اس کی بہو کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ جزیرہ نما النقب میں قید اپنے شوہر سے ملنے کے لیے جا رہی تھی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق  فلسطینی اسیر کے والد نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ماجد الزیر کی اہلیہ صفاء سامی حسن عطاطرہ کو حراست میں لے لیا۔ عطاطرہ پر اپنے شوہر کو موبائل فون فراہم کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی