جمعه 15/نوامبر/2024

اسلامی جہاد کے وفد کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

جمعہ 16-مارچ-2018

اسلامی جہاد کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں اسلامی جہاد کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، غزہ کی پٹی کےعوام کو درپیش مسائل، اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کے وفد میں جماعت کے سیاسی شعے کے رکن الشیخ نافذ عزا، خالدالبطش، خضر حبیب، احمد المدلل اور جمیل علیان شامل تھے۔

دونوں جماعتوں کی قیادت نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت، فلسطینیوں میں  مصالحتی کوششیں،امریکی مجوزہ امن منصوبہ صدی کی ڈیل اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے اپنے حالیہ دورہ مصر کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

مختصر لنک:

کاپی