جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالتوں سے8 فلسطینیوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

پیر 12-مارچ-2018

اسرائیل کی دو فوجی عدالتوں ’عوفر‘ اور ’سالم‘ نے آٹھ فلسطینی شہریوں کو قید اور بھاری جرمانے کی سزائوں کا حکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زیرحراست آٹھ فلسطینیوں کو فی کس 2000 سے 4000 شیکل جرمانوں کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

عوفر عدالت نے نے اسیر صابر العبیات کو 26 ماہ قید اور 4000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی۔ جب کہ وائل ریاض ادعیس کو 24 ماہ قید اور 4000 شیکل جرمانہ کیا گیا۔

صہیونی عدالت سے اسیر قصی عمر صبیح کو 15 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ، عمر موسیٰ قوار کو 11ماہ قید اور 3000 شیکل جرمانہ، شریف تیم کو 10 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ، محمد نعماب جبرین کو سات ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ، سالم عدالت سے حسن طارق صبری کو نو ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ اور خذیفہ ابو بشارہ کو 10 ماہ قید اوعر 3000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی