اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی شہری نے دوران حراست مظالم کے خلاف مسلسل 25 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’جلبوع‘ جیل میں قید 35 سالہ امیر اسعد نے 25 روز قبل بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ اسیرکا تعلق اندرون فلسطین کے علاقے کفر کنا سے ہے۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امیر اسعد نے 2012ء کو حراست میں لیا تھا۔ وہ معذور ہونے کے باعث وہیل چیئر پرہیں۔
انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ اسیراسعد نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے جیل کے وارڈ ’نمبر1‘ میں منتقل کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیر کی صحت کافی پیچیدہ ہے مگر صہیونی جیلر اس کے مطالبے کو مسلسل نظرانداز کردیا ہے۔