چهارشنبه 30/آوریل/2025

مصری وفد کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات، مصالحتی میکنزم پر تبادلہ خیال

جمعرات 8-مارچ-2018

مصر کے ایک اعلیٰ اختیاراتی سیکیورٹی وفد نے کل بدھ کو اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور فلسطینیوں میں مصالحتی میکنزم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مصری جنرل سامح نبیل اور فلسطین میں مصری قونصل جنرل خالد سامی شریک تھے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں حماس کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے مصر کا طویل دورہ کیا، تین ہفتے تک جاری رہنے والے اس دورے میں غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مسائل کےحل پر تفصیلی غور کیا گیا تھا۔

مصرکے دورے سے واپسی کے بعد حماس کی قیادت نے فلسطینی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے ساتھ ملاقاتوں اورانہیں اعتماد میں لینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے عہدیداروں اور حکومتی وزراء نے بھی ھنیہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی