فلسطینی اسیران سنٹر برائے سٹڈی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اسیران پر ناقابل برداشت پریشر اور پابندیوں کی وجہ سے کوئی ممکنہ بھونچال دیکھنے میں آسکتا ہے۔
سنٹر کے مطابق نفحہ جیل کے قیدیوں نے اپنے ساتھی قیدی وائل النطشہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاجی اقدامات کئے ہیں۔ قیدی وائل النطشہ نے تلاشی سے انکار کیا جس کی وجہ سے انہیں قید تنہائی میں ڈال دیا گیا۔
اسیران نے جیل کے تمام شعبوں بند کردیا اور احتجاج کے طور پر اپنی کوٹھڑیوں سے نکلنے سے انکار کردیا۔
اسیران نے جیل انتظامیہ کو ایک خط لکھا جس میں وائل النطشہ کی قید تنہائی اور ان کے خلاف سزاوار تمام اقدامات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔