چهارشنبه 30/آوریل/2025

یحیٰی السنوار کی غزہ میں مصری انٹیلی جنس کے وفد سے ملاقات

منگل 27-فروری-2018

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے غزہ کی پٹی میں سربراہ یحییٰ السنوار نے غزہ کی پٹی کے دورے پرآئے مصری انٹیلی جنس کے اعلیٰ اختیاراتی وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطینیوں کےدرمیان مصالحتی امور، غزہ میں جاری معاشی اور طبی بحران اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پرحماس رہ نما نے کہا کہ ان کی جماعت فلسطینیوں میں مصالحت کے لیے گہری دلچسپی رکھتی ہے اور مصر کے ساتھ مل کر مصالحت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار حماس کےوفد کی غزہ میں مصری انٹیلی جنس حکام سے ملاقات میں غزہ میں سیکیورٹی چیف میجر جنرلل توفیق ابو نعیم بھی شامل تھے۔ یہ ملاقات مسلسل تین گھنٹے تک جاری رہی۔

مصری وفد میں انٹیلی جنس ادارے کے ارکان میجر جنرل سامح نبیل، رام اللہ میں مصری قونصل جنرل خالد سامی، بریگیڈییر عبدالھادی فرج اور دیگر شریک تھے۔

قبل ازیں مصری وفد نے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے حکام سے بھی ملاقات کی جب کہ غزہ میں ملاقات کے دوران یحییٰ السنوار، حماس رہ نما غازی حمد اور غزہ میں سیکیورٹی چیف میجر جنرل توفیق ابو نعیم بھی موجود تھے۔

غزہ میں حماس رہ نما اسماعیل رضوان نے کہا کہ ان کی جماعت مصر کے ساتھ مل کر فلسطینیوں کےدرمیان مصالحتی کوششوں کو عملی شکل دینے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

مختصر لنک:

کاپی