شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی اسیر نے بھوک ہڑتال معطل کردی

بدھ 7-فروری-2018

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل ایک فلسطینی شہری نےصہیونی انتظامیہ کے ساتھ طے پائے معاہدے کے بعد کئی روز سے جاری بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی حکام کے ساتھ طے پائی ڈیل کے  بعد 33 سالہ اسیر ابو یعقوب العصا نے بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ ستمبر2018ء کو العصا کو رہا کردیا جائے گا۔

صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ ایوب العصا کی موجودہ انتظامی قید جو چھ ماہ تک جاری ہے گی، اس کے بعد اسے مزید تین ماہ بنیادی قید کاٹنا ہوگی جس کے بعد اسے رہا کردیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی