جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی دو شیزہ اور سماجی کارکن ڈیڑھ سال بعد صہیونی قید سے رہا

بدھ 31-جنوری-2018

فلسطینی دوشیزہ اور سماجی کارکن کو اسرائیلی قید خانوں میں مسلسل ڈیڑھ سال تک پابند سلاسل ررکھے جانے کے بعد گذشتہ روز رہا کردیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیرہ ابتسام کعابنہ کو جیل سے رہائی کے بعد غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کی جبارہ چیک پوسٹ پر لایا گیا جہاں سے اسے رہا کردیا گیا۔

جبارہ چیک پوسٹ پر کعابنہ کے استقبال کے لیے اس کے اہل خانہ، کلب برائے اسیران کے مندوبین اور فلسطینی محکمہ امور اسیران کے نمائندےبھی موجود تھے۔

کعابنہ کا کہنا تھا کہ اسے اپنی رہائی پر خوشی ہےمگر اس کی خوشی اس وقت تک نامکمل ہے جب تک اسرائیلی زندانوں سےآخری فلسطینی رہائی کے بعد گھر نہیں آجاتا۔

ابتسام کعابنہ غرب اردن کےشہر اریحا کی رہائشی ہے۔ اسرائیلی فوج نے اسے 27 اگست 2016ء کو حراست میں لیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی