اسرائیلی فوج کی جانب سے انتظامی حراست میں دوسری بار چھ ماہ کی توسیع کے خلاف بہ طور احتجاج فلسطینی اسیر ایوب یعقوب محمود العصا نے مسلسل 15 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بھوک ہڑتالی فلسطینی شہری 33 سالہ ایوب یعقوب العصا کا رہائشی تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے۔
وہ گذشتہ 7 ماہ سے انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت پابند سلاسل ہے۔ بلا جواز انتظامی قید کے خلاف اس نے 10 جنوری کو بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔
اسیر کے بھائی نے بتایا کہ ایوب العصا کی یہ پہلی گرفتار نہیں۔ اسے اسلامی جہاد سے تعلق کے الزام میں اسے پہلے دو بار گرفتار کیا جا چکا ہے اور چھ سال تک اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل رہا ہے۔ العصا شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ ہے۔ حال ہی میں صہیونی حکام نے اس کی مدت حراست میں دوسری بار چھ ماہ کی توسیع کی تھی۔
اسے 21 جون 2017ء کو حراست میں لیا گیا جس کے بعد اسے انتظامی حراست کے تحت جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔