اسرائیلی جیلوں میں 10 سال تک قید رہنے والے ایک فلسطینی شہری علاء حموضہ کو گذشتہ روز رہا کردیا گیا۔
رہائی پانے والے فلسطینی شہری حموضہ کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسیر حموضہ کو آخری وقت میں جزیرہ نما النقب سے جنوبی نابلس مں حوارہ چیک پوسٹ پر لایا گیا جہاں اس کے استقبال کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
بعد ازاں حموضہ کو ایک قافلے کی شکل میں اس کے گھر تک لایا گیا۔ علاء خموضہ کی رہائی کی خوشی میں اس کے دوست احباب نے آتش بازی کی اور میدان شہداء اور اس کی رہائش گاہ پر استقبالیہ بینرز لہرائے۔
خیال رہے کہ حموضہ کو اسرائیلی فوج نے 2 جنوری 2008ء کو طویل تعاقب کے بعد حراست میں لیاتھا۔ اسے شہداء الاقصیٰ بریگیڈ کے ساتھ وابستگی اور صہیونی ریاست کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کے الزام میں دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔