جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس کے محروسین کی تعداد 19 تک پہنچ گئی

جمعرات 14-دسمبر-2017

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوانوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ ان نوجوانوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

ان حراستوں کو ملا کر بیت المقدس سے ایک دن میں گرفتار ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 19 تک پہنچ گئی ہے جن میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل بیت المقدس کے فلسطینی نوجوانوں نے باب العمود کے علاقے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

اس موقع پر بیت المقدس میں فلسطینی اسیران کی کمیٹی کے سربراہ امجد ابو عصاب کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے العیساویہ قصبے پر دھاوا بول کر 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ اس کے علاوہ سلوان سے بھی ایک شخص کو حراست میں لیا گیا۔

ابو عصاب نے مزید بتایا کہ شعفات کے قریب سے دو نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی