پنج شنبه 01/می/2025

شیخ الازہر کا قاہرہ میں القدس کی حمایت کے لئے کانفرنس کرانے کا اعلان

بدھ 13-دسمبر-2017

جامعہ الازہر کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر احمد الطیب نے کہا ہے کہ مصر کی معروف درس گاہ فلسطینی قیادت کے ساتھ مل کر قاہرہ میں القدس الشریف کے حوالے سے ایک وسیع البنیاد اسلامی کانفرنس منعقد کرے گی۔ انھوں نے اس امر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطینی عوام کی جدوجہد، حقوق اور مزاحمت کی پرزور حمایت کرتے ہیں۔

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے شیخ الازہر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں فلسطینی رہنما نے الازہر الشریف کی جانب سے امریکی نائب صدر کے ساتھ ملاقات کے انکار پر مبنی موقف کو سراہا گیا ہے۔ ملاقات سے انکار امریکا کی جانب سے بیت المقدس کو اپنی اسرائیلی ریاست کا درالحکومت قرار دینے سے متعلق اعلان پر بطور احتجاج کیا گیا ہے۔

شیخ احمد الطیب نے امریکی نائب صدر مائیک پینس سے رواں مہینے کے اواخر میں پہلے سے پروگرام کے مطابق ملاقات کرنا تھی لیکن واشنگٹن کی جانب سے اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے اعلانات کے بعد انھوں نے یہ طے شدہ ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔ نیز انھوں نے اسرائیلی فیصلے کو شرعی اور قانونی اعتبار سے باطل بھی قرار دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی