جمعه 15/نوامبر/2024

تل ابیب: فلسطینی باشندوں کا امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاج

بدھ 13-دسمبر-2017

درجنوں فلسطینی باشندوں نے تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کے باہر جمع ہو کر امریکا کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے فلسطینی پرچم کو لہراتے ہوئے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر "ہم بیت المقدس کو غاصب اسرائیل کے حوالے نہیں کریں گے” کے نعرے درج تھے۔ کچھ افراد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سانپ سے مشابہ تصاویر والے پوسٹر بھی اٹھ
رکھے تھے۔

اس مظاہرے کا اہتمام عرب مانیٹرنگ کمیٹی کی جانب سے کیا گیا تھا۔ مظاہرے کے شرکاء میں عرب ارکان پارلیمان سمیت انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے سماجی کارکنان شامل تھے۔

مختصر لنک:

کاپی