قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز علی الصباح مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے حماس رہنمائوں اور سماجی کارکنان سمیت درجنوں افراد کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی فوجی رام اللہ کے قصبے بیتونیہ میں داخل ہوگئے اور انہوں نے حماس کے رہنما اور فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن حسن یوسف کو حراست میں لے لیا۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے قانون ساز کونسل کے ایک اور رکن خالد سعد کے گھر پر چھاپا مار کر ان سے لمبے عرصے تک کے لئے پوچھ گچھ کی اور اس کے بعد انہیں حکم دیا کہ وہ سالم فوجی کیمپ میں جا کر اپنے آپ کو گرفتاری کے لئے پیش کریں۔
اس کے علاوہ علاقے بھر سے حماس، الفتح اور اسلامی جہاد کی تنظیموں کے کارکنان کے علاوہ کئی سابق اسیران کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔