پنج شنبه 01/می/2025

پرامن مظاہرین پرطاقت کا استعمال اسرائیل کی ننگی جارحیت: ایردوآن

پیر 11-دسمبر-2017

ترکی کے صدررجب طیب ایردوآن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست پرامن اور نہتے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کرکے ننگی جارحیت کی مرتکب ہورہی ہے۔

ادھر ترک وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدیدمذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست نے پرامن اورنہتے مظاہرین کو منتشر کرنے اور امریکی صدرکے القدس سے متعلق اعلان کے ردعمل میں احتجاج سے روکنےکے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد فلسطین بھر میں احتجاج جاری ہے۔ گذشتہ تین روز کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔

ترکی نے فلسطینی شہریوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست کوظالمانہ ہتھکنڈوں کے استعمال سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی