اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے جس پر یہودی آباد کاروں پر فدائی حملے کی تیاری کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
اسرائیل ویب پورٹل ’0404‘ کے مطابق منگل کو فوج نے الخلیل شہر میں ایک فلسطینی شہری کی گاڑی روک کر اس کی تلاشی لی تو اس میں سے ایک چاقو برآمد ہوا۔ اس کے بعد فلسطینی شہری کو حراست میں لے لیا گیا اور دعویٰ کیا ہے کہ وہ یہودی آباد کاروں اور فوجیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔
گرفتار فلسطینی نوجوان کی شناخت نہیں کی جاسکی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مسجد ابراہیمی کے قریب ایک چیک پوائنٹ پر فلسطینی لڑکے کو روکا، اس کی کار کی تلاشی لی اور اس کے بعد اس کے ہاتھ کمر پرباندھنے کر گاڑی میں ڈالا اور کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔