قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں واقع ’شعفاط‘ پناہ گزین کیمپ میں تلاشی کی کارروائی کے دوران دو سگے بھائیوں عمر اورمحمد طہ کو حراست میں لینے کے بعد ایک مقامی حراستی مرکز منتقل کر دیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ فوجی چیک پوسٹ قریب فلسطینی شہریوں کے احتجاجی مظاہرے کے بعد اسرائیلی فوج نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا۔
خبر رساں ادارے’وفا‘ کے مطابق صہیونی فوج غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئی۔ قابض فوج نے فلسطینیوں کے گھروں پر دھاتی گولیوں، صوتی بموں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔