چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، 7 لڑکیوں،سابق وزیر سمیت14 گرفتار

منگل 21-نومبر-2017

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران سات بچیوں اور سابق وزیر سمیت 14 فلسطینیوں کو حراست میں لےلیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں تلاشی کے دوران تحریک فتح کے سابق وزیر حاتم عبدالقادر کو ان کے گھر سے حراست میں لیا جس کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطا بق اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں العیسویہ، پرانے بیت المقدس شہراور بیت حنینا میں گھر گھر تلاشی لی اور فلسطینی شہریوں کو زدو کوب کرنے کے گھروں میں لوٹ مار کی۔

مرکزکے نامہ نگار کے مطابق بیت المقدس میں تلاشی کی کارروائیوں میں سات لڑکیوں اور چھ دوسرے نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

ادھراسرائلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے قریب باب المجلس کے مقام پر افریقی تارکین وطن کی کالونی پر چھاپہ مارا اور وہاں سے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار فلسطینیوں کی شناخت روئی بلالہ، میس فیراوی، علی فیراوی اور عبدالمطلب ابو صبیح کے ناموں سے کی گئی ہے۔

العیسویہ سے دو سگے بھائیوں روان موسیٰ مصطفیٰ اور  عرفات کو حراست میں لیا گیا۔ شمالی بیت المقدس سے 18 سالہ دیما عدنان النتشہ کو حراست میں لیا گیا۔ بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران سابق وزیر اور تحریک فتح کے رہ نما حاتم عبدالقادر اور جماعت کے سیکرٹری جنرل شادی مطور کو حراست میں لے لیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی