قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گھر گھر تلاشی کی کاروائیوں میں دو کم عمر فلسطینی بچوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دو فلسطینی بچوں کو پرانے بیت المقدس سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ادھر عینی شاہدین نے فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کو بتایا کہ صہیونی فوج نے پرانے بیت المقدس شہر سے ایک فلسطینی بچے کو اسکول سے باہر نکلتے ہوئے حراست میں لیا۔ فلسطینی بچے نے گرفتاری سے بچنے کی کوشش کی توسفاک قابض فوجیوں نے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایک دوسرے فلسطینی بچے کو ایک یہودی کالونی کےقریب سے گرفتار کیا گیا۔