اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کےدو مقربین کو حراست میں لیا ہے۔ ان پر جرمنی سے آبدوزوں کی خریداری کےسودے میں مبینہ کرپشن میں ملوث ہونے کا اعلان عاید کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ آبدوز کرپشن کیس اسرائیلی میڈیا میں ’کرپشن کیس 3000‘ کے نام سے مشہور ہے۔
عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنےوالے ٹی وی 10 کے مطابق وزیراعظم کے وکیل اور مقرب خاص دیوڈ شیمرون اور ایک دوسری شخصیت جس کی شناخت ظاہ نہیں کی گئی کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ شمرون کو اسرائیل میں کرپشن کے الزامات کی تفتیش کرنے والی پولیس یونٹ ’لاھف433‘ کے سامنےپیش کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال شیمرون کو رہا نہیں کیا جا رہا ہے تاہم اگر اس سے رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا تورہائی کے لیے کڑی شرایط عاید کی جائیں گی۔
رپورٹس کے مطابق شمرون نیتن یاھو نے ان مقربین میں شامل ہیں جنہیں اسرائیلی پولیس نے حراست میں لے کر منی لانڈرنگ، دھوکہ دہی، کالا دھن سفید کرنے، رشوت لینے اور دینے اور دیگر جرائم کی تحقیقات شروع کی ہیں۔ ان پر جرمنی سے آبدوزوں کی خریداری کے سودے میں رشوت دینے کا بھی الزام عاید کیا گیا ہے۔