چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسماعیل ھنیہ کے ترک اور الجزائری صدور کو تہنیتی مکتوبات!

ہفتہ 4-نومبر-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ترک صدر طیب ایردوآن کو ترکی کے یوم جمہوریہ اور الجزائری صدر کو ’یوم انقلاب‘ پر تہنیتی پیغامات پرمبنی مکتوبات ارسال کیے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ کی طرف سے جاری کردہ مکتوبات میں دونوں ملکوں کی اقوام اور حکومتوں کو مبارک باد کا پیغام دینے کے ساتھ ان کے لیے فلسطینی قوم اور حماس کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

ترک صدر طیب ایردوآن کو بھیجے گئے مکتوب میں اسماعیل ھنیہ نے صدر ایردوآن، ان کی حکومت اور پوری ترک قوم کو یوم جمہوریہ پر مبارک باد پیش کی ہے۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ حماس اور فلسطینی قوم کی ترکی کی خوش حالی، ترقی ، امن واستحکام کی خواہاں ہیں اور ترکی کی دن گنی رات چگنی ترقی کی دعا کرتے ہیں۔

اسماعیل ھنیہ نے ترک حکومت اور عوام کی جانب سے فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق کی حمایت اور انقرہ کی بے پایاں امداد کا شکریہ ادا کیا ہے۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ترکی نے قضیہ فلسطین کی منصفانہ حمایت، فلسطینیوں کی سیاسی، انسانی اور فلاح بہبود کے شعبوں میں قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔

ایک دوسرے مکتوب میں اسماعیل ھنیہ نے افریقی ملک الجزائر کے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کو سنہ 1954ء میں فرانسیسی استعمار سے آزادی کے لیے شروع کردہ انقلاب کی سالگرہ پر مبارک باد پیش کی ہے۔

مکتوب میں فرانسیسی استعمار کے خلاف  انقلابی تحریک کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لیے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی