یکشنبه 17/نوامبر/2024

نیتن یاھو کے طرز عمل سے اس کی اپنی پارٹی بھی نالاں!

بدھ 1-نومبر-2017

اسرائیلی عہدیداروں بالخصوص حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ کے کئی سرکردہ ارکان نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی پالیسی سے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی اخبارات کے مطابق نیتن یاھو کے انتہائی قریبی ساتھی بھی ان کے رویے سے سخت مایوس اور مشوش ہیں۔ کرپشن سے متعلق وزیراعظم نیتن یاھو کا طرز عمل انتہائی مایوس کن ہے۔

حکومت میں شامل عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو اپنی غیرضروری مسائل اور ’نان ایشوز‘ کو ایشوز بنا کر اپنے خلاف جاری کرپشن کی تحقیقات سے میڈیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیراعظم کی کوشش ہے کہ روزانہ نئے نئے بحران پیدا کرکے اپنے اور خاتون اول سارہ نیتن یاھو کی کرپشن کے حوالےسے ذرائع ابلاغ کی توجہ ہٹائی جائے۔

لیکوڈ میں شامل وزراء کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے کرپشن مقدمات میں سیاسی تحفظ حاصل کرنے کے لیے قانون سازی کا سہارا لینا مناسب نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی اپنی کرپشن کے حوالے سے میڈیا اور عوام کی توجہ تبدیل کرنے کی کوشش عوام میں مایوسی کا موجب بن رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی